1

افغناستان کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا، بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف بھیانک اقدام اٹھا لیا

افغناستان کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا، بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف بھیانک اقدام اٹھا لیا

نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارت کے ساتھ افغانستان نے بھی پاکستان کے خلاف سفارتی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سارک کانفرنس کا انعقاد مشکل بنا دی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر شیدا محمد ابدالی نے ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سارک کانفرنس کا بائیکاٹ ہو سکتا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ ممالک کو لانے کی کوشش کرنی چاہیئے اور مجھے یقین ہے کہ زیادہ ترایشیائی ملک اس لائن پر ہیں جیسے ہم سوچتے ہیں ہماری کوشش اجتماعی ہونی چاہیئے اور ہمیں ایسے ملک کو الگ تھلگ کرنا چاہیئے جو علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات سے نومبر میں ہونے والی اسلام آباد سارک کانفرنس کا انعقاد مشکل ہو سکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں