1

بھارت اوچھے پروپیگنڈے پر اترآیا، نواز شریف کے سر کی قیمت مقرر کردی

بھارت اوچھے پروپیگنڈے پر اترآیا، نواز شریف کے سر کی قیمت مقرر کردی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) مختلف بھارتی حلقوں کی طرف سے پاکستان دشمنی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے اور اس دشمنی میں بھارتیوں نے پاگل پن کی انتہا کر دی ہے. پاکستانی دشمنی میں بھارتی کبھی تو سوشل میڈیا کی مدد سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں اور کہیں انڈین میڈیا پاکستانی فوج اور ایٹمی صلاحیتوں سے اپنے ہی شہریوں کو ڈراتا ہے. بھارتی سابق جرنیلوں اور فوج کی طرف سے محدود پیمانے کی جنگ اور سنائپر کاروائیوں کی اجازت طلب کرنے کے بعد بھارتی انتہا پسند ہندو کسی سے بھی پیچھے نہیں ہٹے. اب بھارتی ہندو تنظیم کرانتا دل کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کےسرکی قیمت مقرر کر دی گئی ہے. ذرائع کاکہنا ہے کہ کرانتا نے اعلان کیا ہے کہ جو شخص نوازشریف کی گردن کاٹ کر لائے گا اسے ایک کروڑ نقد انعام دیا جائے گا. پارٹی کی طرف سے اسکی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف بھارت میں دہشتگروں کی مدد کرتے ہیں، لہذٰا سیاسی اور مذہبی تفریق سے بالاتر ہو کر پاکستان اور اسکی قیادت کے خلاف متحد ہوکر سخت کاروائی کی ضرورت ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں