1

بھارت سے جنگ کا خطرہ، پاک فضائیہ کے جنگی طیارے حرکت میں آ گئے، اہم مشقیں جاری

بھارت سے جنگ کا خطرہ، پاک فضائیہ کے جنگی طیارے حرکت میں آ گئے، اہم مشقیں جاری

پشاور ( پرائم نیوز) پاک فضائیہ کی طرف سے جنگی طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقوں کی وجہ سے پشاور موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے، جمعرات کو اسلام آباد لاہور موٹروے پر پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسی نوعیت کی مشقیں کریں گے.

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے پچھلے روز ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے بڑے پیمانے پرمشقوں کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے پر پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسلام آباد پشاور موٹروے پر ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کی مشقیں کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے موٹروے کو ہرقسم کی گاڑیوں کیلئے بند کردیا گیا ہے.

دوسری طرف موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد موٹروے کو مرمتی کام کی وجہ سے بند کیا گیا ہے جلد ہی موٹروے پر آمدو رفت کا سلسلہ بحال کردیا جائے گا. اسلام آباد پشاور موٹروے کے بعد جمعرات کو اسلام آباد لاہور موٹروے پرپاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسی نوعیت کی مشقیں کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں