2

مسئلہ کشمیر، ترکی نے بڑا اعلان کر دیا، بھارت کی نیندیں حرام ہو گئیں

مسئلہ کشمیر، ترکی نے بڑا اعلان کر دیا، بھارت کی نیندیں حرام ہو گئیں

نیو یارک ( پرائم نیوز) مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو بہت بڑی کامیابی مل گئی ہے، او آئی سی کے چیئرمین ترکی کا انسانی حقوق کمیشن حقائق جاننے کیلئے کشمیر بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے. منگل کو وزیراعظم محمد نواز شریف اور ترک صدر طیب اردگان کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی جو 20 منٹ تک جاری رہی. یہ ملاقات 20 منٹ تک ہوٹل کے 15ویں فلور پر ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان مسئلہ کشمیرپر بات چیت کی گئی. وزیر اعظم نواز شریف نے ترک صدر کو کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جس پرترک صدر نے او آئی سی کا چیئرمین ہونے کے ناطے کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن حقائق کو جاننے اور بھارتی مظالم کا جائزہ لینے کیلئے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ جلد کشمیر میں انسانی حقوق کمشین بھیجا جائے گا جو کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مکمل طور پرحقائق حاصل کرے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں