1

کرکٹ شائقین کیلئے زبردست خوشخبری، پاکستان شاندار اعزاز کا مالک بن گیا

کرکٹ شائقین کیلئے زبردست خوشخبری، پاکستان شاندار اعزاز کا مالک بن گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دنیا کی نمبر ون ٹیم ہونے کی ٹرافی وصول کر لی ہے.ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم، ٹیم پاکستان کو آئی سی سی کی طرف سے ٹرافی دینے کی تقریب لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوئی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو گرز پیش کیا. آئی سی سی ٹرافی سات سال سے ہوم گراؤںڈ پر کیلئے سے محروم ٹیم کی ان صلاحیتوں کی اعتراف ہیں جن کے تحت شاہینوں نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا، اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان 111 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپرہے.

خیال رہے کہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اس وقت 111 پوائنٹس ہیں جو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے بعد پاکستان کو حاصل ہوئے، دوسرے نمبر پر بھارت 110 پوائنٹس کے ساتھ بر قرار ہے جبکہ آسٹریلیا 108 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے.یاد رہے کہ مصباح الحق کو شاندار کارکردگی کی وجہ سے عمران خان کی طرف سے قومی ٹیم کے تمام فارمیٹس کا کپتان بنانے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں