1

چین کے سب سے امیر ترین شخص کے بیٹے نے اپنے کتے کیلئے آئی فون 7 خرید لیے اور ساتھ میں..! تفصیلات جان کر دنگ رہ جائیں گے

چین کے سب سے امیر ترین شخص کے بیٹے نے اپنے کتے کیلئے آئی فون 7 خرید لیے اور ساتھ میں..! تفصیلات جان کر دنگ رہ جائیں گے

چین ( پرائم نیوز) ’’کوکو‘‘ نامی کتا دنیا میں سب سے زیادہ عیش و عشرت والی زندگی بسر کر رہا ہے. پراپرٹی کےکام سے منسلک چین کے سب سے بڑے امیرترین شخص وانگ جیالین، جس کے اثاثوں کی مالیت 30 ارب ڈالرہے، کے اکلوتے بیٹے نے اپنے کتے ’’کوکو‘‘ کو 88 عدد آئی فون کے ساتھ ہینڈ سیٹ بھی خرید کر دیے ہیں. کوکو کے 28 سالہ مالک وانگ سیکونگ کے ذاتی اثاثوں کی مالیت بھی 430 ملین پاؤنڈ ہے. چینی سوشل میڈیا پر اس خوش قسمت کتے کی تصاویرکافی مقبول ہوئی ہیں.ایک تصویر میں کوکو 8 آئی فون 7 کے ساتھ موجود ہے جس میں ہرایک کی مالیت 800 پاؤنڈ ہے.

آئی فون 7 کے ساتھ کوکو کی تصاویر 16 ستمبرکو اپ لوڈ کی گئی ہیں. یہ وہی دن تھا جب آئی فون 7 کی فروخت شروع ہوئی تھی.یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کوکو نے عوام کو اپنی امارت سے متاثرکیا. اس سے قبل مئی 2015ء میں اسکی 2 آئی واچز پہنے تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں. وانگ نے مختلف مواقع پر نقد رقم کے ڈھیراور سالگرہ پر قیمتی تحائف کے ساتھ بھی کوکو کی تصاویر شیئرکی تھیں. سالگرہ میں اس نے ایک کی بجائے 2 کیک کاٹے تھے. وانگ نے اس کی سپرکار پر کوکو کے نام کے بہت سے غبارے لگائے تھے. کوکو کی سالگرہ کے موقع پر اس کے مالک نے ایک آن لائن شاپ بھی بنائی تھی، جس میں کتوں کے استعمال کی اشیاء فروخت کی جاتی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں