1

بریکنگ نیوز،عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم

بریکنگ نیوز، عمران خان کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد ( پرائم نیوز)‌ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جو نیجو تشدد کیس میں عمران خان اور علامہ طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کو خود انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے. اسلام آباد میں انسداد دہشتگری عدالت میں 2014ء کے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ خونیجوپر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی.

سماعت کے دوران ایس ایس پی ایچ او تھانہ سکریٹریٹ نے عمران خان اور علامہ طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ پیش کی. ایس ایچ او نے موقف اختیارکیا ہے کہ وہ عمران خان کے گھرگئے تھے تاہم وہ موجود نہ تھے. عمران خان کی عدم گرفتاری پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ ملزم عمران خان جلسے کرتا پھررہا ہے اور آپ کو مل نہیں رہا. ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی خود ملزمان کو 11 اکتوبر کو گرفتارکرکے عدالت کے روبروپیش کریں، کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبرکو ہوگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں