1

گرمی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، کن مقامات پر بارشیں ہوں گے؟ محمکہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کر دیے

گرمی سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، کن مقامات پر بارشیں ہوں گے؟ محمکہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کر دیے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا. پچھلے روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت سکھر44، پڈعیدن، موہنجودڑو، دادو، شہید بینظیرآباد، رحیم یارخان، روہڑی43 جبکہ آج لاہور اور کراچی میں کم سے کم 26، اسلام آباد 23، پشاور 24، کوئٹہ اور چترال 13، ہنزہ اور گلگت میں 10 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں