1

بھارتی فوج کی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر حملے پر تبصرہ، کشمیری طالبعلم کو بہت مہنگا پڑگیا، بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

بھارتی فوج کی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملہ، کشمیری طالبعلم کو بہت مہنگا پڑگیا، بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

علی گڑھ ( پرائم نیوز) مقبوضہ کشمیربارہ مولا میں بھارتی فوج کی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پرحملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنےپر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کشمیری طالبعلم کو نکال دیا گیا ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والی علی گڑھ یونیورسٹی نے بھارتی فوج کی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرپرحملے کے حوالے سے فیس بک پرتبصرہ کرنے پر کشمیری طالبعلم مدثر یوسف کو یونیورسٹی سے نکال دیا ہے.

یونیورسٹی ترجمان نے کہا ہے کہ وائس چانسلز نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی ایسے کسی واقعے کو کسی صورت برداشت نہیں کر سکتی جس میں ملک کے خلاف جذبات کو ابھارا جائے.دوسری طرف بی جے پی کے رکن وائس چانسلز کو خط لکھ کر طالبعلم کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے. کشمیری طالبعلم مدثریوسف سری نگر کا رہائشی ہے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم ایس سی کر رہا تھا، طالبعلم نے واقعے پروائس چانسلز معافی بھی مانگی ہے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے فیصلہ کو برقرار رکھا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں