1

(ن) لیگ کو بڑا دھچکا، اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

(ن) لیگ کو بڑا دھچکا، اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پرائم نیوز) مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما عبدالحکیم بلوچ نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے. تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالحکیم بلوچ نے پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت سے ملاقات کرکے اسے اعتماد میں لے لیا ہے. پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت نے عبدالحکیم بلوچ کو پارٹی کی ٹکٹ دلوانے کی یقین دہانی بھی کروائی.

واضح رہے کہ عبدالحیکم بلوچ 2013ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پراین اے 258 سے کامیاب ہوئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں