1

صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ بیٹے کے علاج کیلئے کیا کچھ کرنے پر مجبور ہو گئیں، جان کر آپ بھی شرمندہ ہو جائیں گے

صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ بیٹے کے علاج کیلئے کیا کچھ کرنے پر مجبور ہو گئیں، جان کر آپ بھی شرمندہ ہو جائیں گے

پشاور ( پرائم نیوز) پشاور سے تعلق رکھنے والی پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی صدارتی ایوارڈ یافتہ فنکارہ نوشابہ نے خیبر پختونخواہ حکومت سے دلبرداشتہ ہو کروفاقی حکومت اور دمخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے. پشاور کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوشابہ نے کہا ہے کہ ان کا 29 سالہ بیٹا شکیل احمد جوان کے شوہرکی وفات کے بعد آخری سہارا ہے وہ پچھلے ڈیڑھ سال سے کڈنی کے مرض میں مبتلا ہے، دونوں گردے متاثرہوچکے ہیں جس کے علاج پر اپنی ساری جمع پونچی خرچ کردی ہے اور گھر بھی فروخت کرکے ساری رقم بیٹے کے علاج پر خرچ کرچکی ہوں، اب ڈاکٹروں نے بیٹے کے دونوں گردے نکالنے اور نئے گردے لگانے کا مشورہ دیا ہے جس سے بیٹے کی زندگی بچ سکتی ہے لیکن اس کے پاس اتنے وسائل موجود نہیں ہیں کہ وہ نئے گردوں کا انتظام کرسکے. انہوں نے صوبائی حکومت، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے حکام سے گلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 1979ء سے اب تک بطور فنکارہ اس صوبے کی خدمت کی اور کبھی بھی کسی سے ایک روپیہ کی مدد نہیں مانگی. ان کا مزید کہنا ہے کہ اب میں خیبر پختونخواہ حکومت سے دلبرداشتہ ہو کر وفاقی حکومت اور دمخیر حضرات سے مدد کی اپیل کرنے پر مجبور ہوں.

اپنا تبصرہ بھیجیں