1

پٹرولیم مصنوعات میں کس حد تک کمی کا امکان ہے؟ جان کر خوش ہو جائیں گے

پٹرولیم مصنوعات میں کس حد تک کمی کا امکان ہے؟ جان کر خوش ہو جائیں گے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) یکم اکتوبرسے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے، پٹرول 4 روپے تک سستا ہونے کی توقع ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پٹرول 4 روپے تک سستا ہونے جائے ہے، ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 80 پیسے، پٹرول 3 روپے 30 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 10 پیسے تک سستا ہوجائے گا، حتمی سمری 20 ستمبر کو وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی.

خیال رہے کہ عرب لائٹ ڈیزل اگست میں 40 ڈالر فی بیرل اور ستمبر میں 42 ڈالر فی بیرل تک رہی تھی. ستمبر کے مہینے میں عرب لائٹ تیل کی قیمت میں 2 ڈالرفی بیرل تک کی کمی آئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں