1

مداحوں کیلئے شاندارخوشخبری، شاہد آفریدی الوداعی میچ کھیلنے سے پہلے ہی بڑے عہدے پر فائز

مداحوں کیلئے شاندارخوشخبری، شاہد آفریدی الوداعی میچ کھیلنے سے پہلے ہی بڑے عہدے پر فائز

پشاور ( پرائم نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پشاور زلمی بورڈ کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے. پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی پشاور زلمی بورڈ کے صدر ہوں گے. ان کا مزید کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کپتانی کریں یا کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلیں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہو گا.

دوسری طرف قومی ٹیم میں شاہد آفریدی کی شمولیت پر ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا. پی سی بی کے مطابق شاہد آفریدی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف الوداعی میچ کھلانے کا فیصلہ 26 ستمبر کو ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں