1

بغیر بجلی کے 10 روپے میں کمرہ گرم کرنے والا آلہ تیار

بغیر بجلی کے 10 روپے میں کمرہ گرم کرنے والا آلہ تیار

ایتھنز ( پرائم نیوز) ایک کمپنی نے بجلی کے بغیر انتہائی کم قیمت پر کمرے کو گرم رکھنے والا آلہ تیار کیا ہے جو بہت سادہ ہے اورصرف 10 روپے روزانہ پر سرد کمرے کو گرم کر سکتا ہے. اس آلے کو ’ایگلو‘ کا نام دیا گیا ہے جسے مٹی سے تیار کیا گیا ہے. یہ الٹی پیالے کی شکل میں تیارکیا گیا ہے. جس کے نیچے چار چھوٹی موم بتیاں‌جلائی جاتی ہیں. تھوڑی دیر میں یہ کمرے کو گرم کر سکتا ہے، اسے روم میں فائن آرٹس کے ایک طالبعلم مارکوزیگریا نے تیارکیا ہے. یہ چراغ نما ہیٹر نہ صرف کم خرچ ہے بلکہ ماحول دوست بھی ہے. جیسے ہی یہ گنبد نما پیالہ گرم ہونا شروع ہوتا ہے اس کے اطراف اور اوپر سے گرم ہوا نکلنا شروع ہوجاتی ہے اور طرح بجلی کے بغیر بہت کم خرچ میں کمرے کو گرم کیا جا سکتا ہے اسے مکمل طور پر مٹی سے تیار کیا گیا ہے.

اس ایجاد کردہ آلے کا نام ’ایگلو‘ رکھا گیا ہے اور اسے تھری ڈی پرنٹر سے تیارکیا گیا ہے. صرف 30 منٹ میں کمرے کے درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری تک کم کرسکتا ہے اور اس کی قیمت 5 سے 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے. یہ ایک کراؤڈ فنڈڈ پروجیکٹ ہے جس کیلئے انٹرنیٹ سے چندہ کیا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں