1

دل کی بیماریوں کی اصل وجہ کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جائے؟ ماہرین نے بتا دیا

دل کی بیماریوں کی اصل وجہ کیا ہے اور اس سے کیسے بچا جائے؟ ماہرین نے بتا دیا

لاہور ( پرائم نیوز) طبی ماہرین کے مطابق دل کی بیماریوں کی بڑی وجہ تمباکو نوشی، ناقص خوراک اور پریشانیاں ہیں. 5 سال پہلے جو بیماری 40 سال کی عمر میں لاحق ہوتی تھی اب 18 سال کی عمر میں ہو رہی ہے.

لاہور میں میرخلیل الرحمٰن سوسائٹی اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی اشتراک سے صحت منددل کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا، پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹوڈاکٹر ندیم حیات اور دیگر ماہرین نے کہا ہے کہ مضر صحت خوراک، ورزش کی کمی، تمباکو نوشی اور طرح طرح کی پریشانیاں لوگوں کو دل کی بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہیں.

ماہرین نے بتایا ہے کہ دل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ 18 سے 30 سال کی کم عمردوران خون کی سکرینگ کروائی جائے. بلڈ پریشر، شوگر، موٹاپے اور پریشانیوں سے بچا جائے، خوراک میں پھل، تازہ سبزیوں اور قہوہ کا استعمال کیا جائے. طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر دل کی بیماریوں کے حوالے سے خصوصی مہم شروع کی جانی چاہیئے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگاہی مل سکے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں