1

ملیر راؤ کی عدالت میں درخواست کسی کام نہ آئی، سندھ حکومت نے نیا اقدام اٹھا لیا

ملیر راؤ کی عدالت میں درخواست کسی کام نہ آئی، سندھ حکومت نے نیا اقدام اٹھا لیا

کراچی ( پرائم نیوز) سندھ حکومت نے معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی جگہ جاوید اکبر ریاض کو ایس ایس پی ملیر تعینات کردیا ہے. اس ضمن میں نوٹیفینکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے. جاوید اکبر اسپیشل برانچ پر تعینات تھے. وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو اہم رہنما خواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر راؤ کی معطلی کےاحکامات جاری کیے تھے. راؤ انوار کی معطلی کے بعد اب جاوید اکبر ریاض کو ایس ایس پی ملیر تعینات کردیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں