1

’’رائے ونڈ مارچ‘‘ اب ہم یہ کام ہرگزنہیں کریں گے، تحریک انصاف نے اچانک بڑے فیصلے کا اعلان کردیا

’’رائے ونڈ مارچ‘‘ اب ہم یہ کام ہرگزنہیں کریں گے، تحریک انصاف نے اچانک بڑے فیصلے کا اعلان کردیا

لاہور (‌پرائم نیوز) تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرلی ہے، پیپلزپارٹی سمیت کسی بھی اپوزیشن جماعتوں سے اب رائے ونڈ مارچ میں شرکت کیلئے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پالیسی کی تبدیلی کی تصدیق کر دی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے پہلے اپوزیشن جماعتوں کو ’’رائے ونڈ مارچ‘‘ میں شرکت کیلئے آمادہ کرنے کی آخری کوشش کا فیصلہ کیا ہے مگراب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پارٹی کے مرکزی قائدین سے ہونے والی مشاورت کے بعد اس پالیسی کو تبدیل کردیا گیا ہے اور اب اپوزیشن جماعتوں سے رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے دوبارہ رابطہ نہیں کیا جائے گا اس حوالے سے پیرکےدن بات کرتے ہوئے ہوئے محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پہلے جن کو دعوت دی ان کا جواب آ چکا ہے اس لیے اب دوبارہ کسی کو تنگ نہیں کریں گے جو اپوزیشن جماعتیں احتجاج کے موڈ میں ہیں ان کے جواب کا انتظارکیا جائے گا. تحریک انصاف کا رائے ونڈ مارچ کا فیصلہ ہو چکا ہے اگرکوئی اپوزیشن جماعت آئے گی تو ان کو خوش آمدید کہیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں