1

محمد عامر شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار… تقریبات کا آغاز کب سے کیا جارہا ہے؟ اہم خبرآ گئی

محمد عامر شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار… تقریبات کا آغاز کب سے کیا جارہا ہے؟ اہم خبرآ گئی

لاہور ( پرائم نیوز) پاکستانی فاسٹ باؤلرمحمد عامر اپنی زندگی کی اننگز کا آغاز کرنے جا رہے ہیں.محمد عامر کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج بروز سوموار 19 ستمبر سے ہو گا، 3 روزہ تقریبات میں قومی فاسٹ باؤلرکی رسم حنا آج لاہورمیں ہوگی، 20 ستمبر منگل کے دن وہ وہ دلہا بنیں گے، محمد عامرکا نکاح 2 سال پہلے بنگلہ دیشی نژاد برطانوی لڑکی سے ہوا تھا.

دورہ انگلینڈ‌ سے واپسی کے بعد قومی کرکٹر اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ان کے ولیمے کی تقریب ویسٹ انڈیز کی سیریز کے بعد راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے نواحی گاؤں چنگا بنگیال میں ہو گی. جس کیلئے پی سی بی حکام اور کرکٹرز کو دعوت نامے جاری کیے جا چکے ہیں، محمد عامر 13 اپریل 1992ء کو گوجرخان میں پیدا ہوئے، پچھلے دنوں ان کے گھر میں محفل نعت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں