1

ملیرراؤانوارکا اہم اقدام، ایسا کام کر کھایا کہ سب دیکھتے رہ گئے

ملیرراؤانوارکا اہم اقدام، ایسا کام کر کھایا کہ سب دیکھتے رہ گئے

کراچی ( پرائم نیوز) ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کو خواجہ اظہارالحسن کو گرفتار کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے معطل کردیا تھا جسے راؤ انوار نے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا. راؤانوار نے کہا ہے کہ میں نے قانون کے مطابق کاروائی کی، میری معطلی غیر قانونی ہے، مجھے بحال کرنے کا حکم جاری کیا جائے. وزیراعلیٰ کے حکم پر معطل ہونے والے ایس ایس پی راؤانوار آج اپنے وکیل کے ساتھ سندھ ہائیکورٹ پہنچے اور اپنی معطلی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا.

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ اظہارالحسن کو قانون کے مطابق گرفتارکیا گیا، عدالت سے ان کے متعدد مرتبہ گرفتاری کے وارنٹ جاری ہوئے تھے جس پر میں نے قانون کے مطابق کاروائی کی. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میری معطلی غیر قانونی ہے، مجھے بحال کرنے کا حکم جاری کیا جائے.خیال رہے کہ راؤانوار نے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم کے رہنما اظہارالحسن کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے راؤانوار کو معطل کردیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں