1

رینجرز کی کاروائیاں، ایم کیو ایم سے مزید افراد گرفتار

رینجرز کی کاروائیاں، ایم کیو ایم سے مزید افراد گرفتار

کراچی ( پرائم نیوز) کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے 3 افراد سمیت 8 ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر 8 ملزمان کو گرفتارکرلیا، ان میں سے 3 کا تعلق ایم کیو ایم اور 2 کا کالعدم تنظیم سے ہے. رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ گلبرگ، بلدیہ، شاہ فیصل، کورنگی میں چھاپے مارے گئے. گرفتار ملزمان میں 2 بھتہ خور شامل ہیں اور ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں