1

افسوس ناک خبر، نوجوان پاکستانی کھلاڑی کو قتل کر دیا گیا

افسوس ناک خبر، نوجوان پاکستانی کھلاڑی کو قتل کر دیا گیا

چمن ( پرائم نیوز) چمن میں نوجوان فٹ بالر کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا. لاش رحمان کہول روڈ سے ملی. لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ چمن کے مقامی کلب کے نوجوان فٹ بالر حزب اللہ شام گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے جن کی لاش چمن کے رحمان کہول روڈ سے ملی ہے.

لیویز نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال میں منتقل کردی ہے جہاں ابتدائی رپورٹ کے مطابق انہیں تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا. دوسری طرف کوئٹہ چمن شاہراہ پر قلعہ عبداللہ کے قریب کار گاڑی کی ٹکر سے ناکے پر کھڑا الیویزاہلکار موقع پرہی ہلاک ہو گیا جبکہ ڈرائیور کار سمیت فرار ہو گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں