1

ہیلمٹ نہ پہننے والے افراد اب نہیں بچ سکتے، پکڑے جانے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟ جان کر ہرکوئی پہننے لگے گا

ہیلمٹ نہ پہننے والے افراد اب نہیں بچ سکتے، پکڑے جانے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟ جان کر ہرکوئی پہننے لگے گا

کراچی ( پرائم نیوز) کراچی میں موٹر سائیکل چلانے والے ہیلمٹ نہ پہننے پر اب نہیں بچ سکیں گے. ڈئی آئی جی نے ہیلمٹ نہ پہننے پر 1000 روپے جرمانہ کی سفارش کردی ہے. کراچی میں‌موٹر سائیکل سواروں کی شامت آنے والی ہے. ہیلپمٹ نہ پہننے والوں کے جرمانے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کر دی گئی ہے. ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کا کہنا ہے کہ جرمانہ 100 سے بڑھا کر 1000 روپے کیا جا رہا ہے.

امیرشیخ نے کہا ہے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہیلمٹ آگاہی پر مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جو 15 دن جاری رہے گی. ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ 15 دنوں میں ہیلمٹ پرسختی سے عمل درآمد کروائیں گے. ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ اس سال 5 لاکھ 92 ہزار شہریوں کا چالان کیا گیا ہے. چالان کم نہ ہونے کی وجہ سے شہری پابندی کو سنجیدہ نہیں لیتے.

اپنا تبصرہ بھیجیں