1

جسمانی طور پر فٹ رہنے کیلئے جم کی بجائے اس گولی کا استعمال کریں، ماہرین کی تحقیق

جسمانی طور پر فٹ رہنے کیلئے جم کی بجائے اس گولی کا استعمال کریں، ماہرین کی تحقیق

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اگرآپ بھی یہ خواب دیکھتے ہیں کہ بغیر کسی جسمانی مشقت کے ہی اس کے تمام فوائد حاصل ہو جائیں تو صرف ایک گولی کھائیں اور اپنے خوابوں کی تکمیل پائیں.

آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین ایک ایسی ورزش کی تیاری پر کام کررہے ہیں جو جم میں کئی گھنٹوں سے پٹھوں کو حاصل ہونے والے فوائد کی حامل ہوگی. آسان لفظوں میں اس ایکسائز گولی کو کھاکر آپ جم جائے بغیر ہی جسمانی طور پر فٹ رہ سکیں گے. تاہم محققین نے کہا ہے کہ ایسی کسی گولی کی تیاری میں کم از کم ایک دہائی کا عرصہ لگ سکتا ہے. محق ڈاکٹر نولان ہوف مین کا کہنا ہے کہ اس خیال پر ماہرین پوری سرگرمی سے کام کررہے ہیں اور یہ کوئی خیالی پلاؤ نہیں ہے. یعنی اگر ہر وقت بیٹھے رہنے کی عادت صحت کیلئے تباہ کن قرار دی جاتی ہے تو اس کا توڑ اس گولی کی شکل میں تیارکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے ایک طاقتور میڈیکل ٹول قرار دیا جارہا ہے. دراصل ایسے افراد جو خون کی شریانوں یا دل کے امراض کے باعث اپنے مسلز کی ورزش کرنے سے محروم ہیں یہ گولی محققین کے مطابق ان کیلئے تیار کی جا رہی ہے تاکہ وہ مریض اپنے جسموں کو بہترشکل میں رکھ سکیں ہو سکتا ہے کہ اس سے کچھ افراد کو حقیقی ورزش شروع کرنے میں بھی مدد مل سکے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں