1

عمرہ کے خواہشمند افراد کیلئے شاندار خبر، سعودی حکومت نے بڑے فیصلے کا اعلان کردیا

عمرہ کے خواہشمند افراد کیلئے شاندار خبر، سعودی حکومت نے بڑے فیصلے کا اعلان کردیا

ریاض ( پرائم نیوز) سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ سیزن کا دورانیہ 8 ماہ سے بڑھا کر 10 ماہ تک کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ سیزن میں محرم اور شوال کو شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے. اس وقت موجودہ عمرہ ویزوں کی مدت صفر سے رمضان کے اختتام تک کی ہے. ذرائع کے مطابق یہ تجویز سعودی ویژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے. ویژن 2030 میں عمرہ زائرین کی تعداد 80 لاکھ سے 3 کروڑ تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں