1

دنیا کی مہنگی ترین کافی، کتنے روپے میں فروخت ہوئی اورکس چیزسے بنائی جاتی ہے؟ جان کر ششدررہ جائیں گے

دنیا کی مہنگی ترین کافی، کتنے روپے میں فروخت ہوئی اورکس چیزسے بنائی جاتی ہے؟ جان کر ششدررہ جائیں گے

تھائی لینڈ ( پرائم نیوز) کافی کے ایک برانڈ کا نام ’’بلیک آئیوری کافی‘‘ ہے جسے شمالی تھائی لینڈ کی بلیک آئیوری کافی کمپنی کمیٹڈ بناتی ہے. یہ دنیا کی سب سے مہنگی ترین کافی ہے. اسے بنانے کیلئے سب سے پہلے عرابیکا کافی کے بیج ہاتھیوں کو کھلائے جاتے ہیں اور پھر ان بیجوں کو ہاتھی کے فضلے سے اکٹھا کیا جاتاہے. ان بیجوں میں ہاتھی کے ہاضمے کے انزیم شامل ہو چکے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے کافی میں پروٹین زیادہ شامل ہوتی ہے. کافی کے بیجوں میں پروٹین ہی موجود ہوتی ہے جو کافی کو تیز بناتی ہے.

’’بلیک آئیوری کافی‘‘ کے بیج ہاتھی کے پیٹ میں 15 سے 70 گھنٹے رہتے ہیں، ہاتھیوں کو دیگر خوراک کھلا کر بھی اس کا ذائقہ بنایا جاتا ہے. ’’بلیک آئیوری کافی‘‘ کی قیمت 1100 ڈالر فی کلو تک ہوتی ہے. محدود دستیابی کی وجہ سے دنیا کے تعیش ترین ہوٹلوں میں ’’بلیک آئیوری کافی‘‘ کا ایک کپ 50 ڈالر میں فروخت کیاجاتا ہے.

اس کافی کے مہنگے ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ہاتھی کو بہت زیادہ چیری کھلائی جاتی ہے مگر بہت کم بیج دستیاب ہوتے ہیں. 1 کلو گرام ’’بلیک آئیوری کافی‘‘ حاصل کرنے کیلئے ہاتھی کو 33 کلو گرام چیری کھلائی جاتی ہے. اس کافی کو بنانے کیلئے کمپنی نے ہاتھیوں کے ریوڑ پال رکھے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں