’’ہمیں روکنے کیلئے ڈنڈا بردار فورس تیار کی گئی، ہم بھی یہ کام کریں گی‘‘ پی آئی ترجمان نے دبنگ اعلان کر دیا

’’ہمیں روکنے کیلئے ڈنڈا بردار فورس تیار کی گئی‘‘ ہم بھی یہ کام کریں گی، پی آئی ترجمان نے دبنگ اعلان کر دیا

لاہور ( پرائم نیوز) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سمجھ لیں کہ رائے ونڈ مارچ ہرصورت کامیابی سے مکمل کریں‌ گے. (ن) لیگ سے کرپشن کا حساب ہرصورت لے کر رہیں گے. رائے ونڈ مارچ کو روکنے کیلئے نواز لیگ کی ڈنڈا بردار فورس پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پرپنجاب میں فتنہ گرمسلح جھتے تیارہو رہے ہیں تاہم یہ مسلح جتھے اور ڈنڈا بردار فورس نوازشریف کے گلے کا طوق بنےگی، قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلح جھتوں کی سرپرستی کا نوٹس لیں. انہوں نے مزید کہا ہے کہ (ن) لیگ رائے ونڈ مارچ پر پوری طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پی ٹی آئی پہلے بھی ن لیگ کے گلوں کا مقابلہ کرتی رہی ہے، نواز شریف کی پنجاب میں اشتعال انگیزی کی کوشش قابل مذمت ہے.

loading...

اپنا تبصرہ بھیجیں