1

بادام کا جوس بنانے کا طریقہ

بادام کا جوس بنانے کا طریقہ

اجزاء :-
پسے ہوئے بادام میں ایک پیالی
پسی ہوئی الائچی ایک چمچ
چینی ایک کلو

بنانے کا طریقہ:-
1:- ایک پیالی میں پسی الائچی اور بادام ڈال کر گرائنڈرمیں مکس کریں اور ململ کے کپڑے سے چھان لیں.
2:- پھر دوبارہ گرائنڈرمیں ڈال کر ایک پیالی پانی ڈالیں اور مکس کریں کہ مزید باریک ہو جائے اور دوبارہ چھان لیں. اس طرح تین چار دفعہ کریں اور باداموں کا دودھ نکال لیں.
3:- ایک لیٹر پانی میں ایک کلو چینی ملائیں اور پکالیں، جب گاڑھا سا شیرہ تیار ہوجائے تو اس میں آدھا چمچ سڑک ایسڈ یا لیموں کا رس ملا لیں، جب شیرہ ٹھنڈا ہو جائے تو بادام کا دودھ ملا دیں اور ایک بوتل میں بھرکر رکھ لیں.
4:- جب بنانا ہو تو ایک گلاس میں 2 سے 3 چمچ ملا کر ساتھ پسی ہوئی برف ملائیں اور بچوں اور بڑوں کو دیں، یہ شربت دودھ میں بھی ملا کر دیا جا سکتا ہے. یہ دماغ کیلئے بہت طاقتور ہوتا ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں