1

سونے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

لندن ( پرائم نیوز) امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث امریکی کنزیومرپرائسز میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے. نیو یارک مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کی قیمت دوپہر کے وقت 33-1308 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جو اس ستمبر کی کم ترین سطح ہے. امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 6-0 فیصد کمی کے ساتھ 20-1310 ڈالر فی اونس رہے.

لندن مارکیٹ میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 36-1307 ڈالرفی اونس رہے جو اس ماہ کی کم ترین سطح ہے. امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 30-7 ڈالرگرکر 70-1310 ڈالر فی اونس رہے. ایشیائی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں آیا. سپاٹ گولڈ‌ کی قیمت 40-1313 ڈالر فی اونس رہی. امریکی سونے کی قیمت 1-0 فیصد کمی کے ساتھ 10-1317 ڈالر فی اونس رہی.

اپنا تبصرہ بھیجیں