1

’’رائے ونڈ جاؤگے تو ڈنڈے کھاؤ گے‘‘ رائےونڈ کی جانب مارچ روکنے کیلئے ڈنڈا بردار فورس کی تشکیل، ن لیگی رہنماؤں نے بڑا اقدام اٹھا لیا

’’رائے ونڈ جاؤگے تو ڈنڈے کھاؤ گے‘‘ رائےونڈ کی جانب مارچ روکنے کیلئے ڈنڈا بردار فورس کی تشکیل، ن لیگی رہنماؤں نے بڑا اقدام اٹھا لیا

گوجرانوالہ ( پرائم نیوز) تحریک انصاف کے رائے ونڈ کی طرف مارچ کو روکنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ نے ڈنڈا بردار فورس تیارکرلی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے ضلعی صدر شعیب بٹ نے تحریک انصاف کی طرف سے رائے ونڈ کی طرف مارچ کو روکنے کیلئے ڈنڈا بردار فورس کی تشکیل دے دی ہے. ستر افراد پرمشتمل بردار فورس کو باقاعدہ طورپر تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے. مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگرکسی نے ہماری قیادت کے گھروں کی طرف جانے کی کوشش کی تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی. اس موقع پر لیگی فورس نے ’’رائے ونڈ جاؤگے تو ڈنڈے کھاؤ گے‘‘ کے نعرے بھی لگائے.

خیال رہے کہ پچھلے دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ رائے ونڈ کی جانب مارچ ہو کر ہی رہے گا اور وہ اتوار کو رائےونڈ مارچ کی تاریخ اور پلان کر اعلان کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں