6

قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کا آغاز، فلم کون بنانے جا رہا ہے؟ تفصیلات منظر عام پرآ گئیں

قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کا آغاز، فلم کون بنانے جا رہا ہے؟ تفصیلات منظر عام پرآ گئیں

ملتان ( پرائم نیوز) آسکرایوارڈ یافتہ کارہ شرمین عبید چنائے نے قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکرایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے 2 ماہ پہلے غیرت کے نام پر اپنے بھائی وسیم کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے. فلم میں شرمین عبید چنائے کے ساتھ غیرملکی نشریاتی ادارے اور بین الاقوامی این جی او بھی فلم کے پراجیکٹ کا حصہ ہیں.

فلم میں قندیل بلوچ کے خاندان کی روایات، مشکلات اور قندیل بلوچ کی روایات سے بغاوت اور قتل کے محرکات کو موضوع بنایا گیا ہے. خیال رہے کہ قندیل بلوچ کو ملتان کے مضافاتی علاقے مظفر گڑھ کے گرین ٹاؤن میں اپنے ہی گھرمیں گلہ گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں