1

شاہد آفریدی نے آخر کار فیصلہ کر ہی لیا، مداحوں کیلئے انتہائی بری خبر

شاہد آفریدی نے آخر کار فیصلہ کر ہی لیا، مداحوں کیلئے انتہائی بری خبر

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں الوداعی میچ کھیل کرٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ سنا دیا ہے. تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزمیں ایک میچ کھیلنے کی اجازت طلب کی ہے جس کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیارکرلیں گے.

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے اس موضوع پرچیف سلیکٹر انضمام الحق سے بات کی اور عزت کے ساتھ اپنے کرکٹ کو الوداع کہنے کی خواہش ظاہر کی. قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیزیز میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جس کا آغاز23 ستمبر کو ہوگا. واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 98 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں جس میں 18 کی اوسط سے ایک ہزار 405 رنز بنائے.شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بھی ہیں جہاں انہوں نے 97 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ عمر گل 60 اور سعید اجمل 64 میچوں میں 85، 85 وکٹیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں. خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ 2015 میں شکست کے فوری بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا. یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان ٹیم اگلے ایک سال تک کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں