1

’’موٹر سائیکل کا جنون‘‘ پاکستان کے معروف گلوکار کا موٹر بائیک پر چین جانے کا فیصلہ

’’موٹر سائیکل کا جنون‘‘ پاکستان کے معروف گلوکار کا موٹر بائیک پر چین جانے کا فیصلہ

لاہور ( پرائم نیوز) پاکستانی گلوکار علی عظمت کو موٹر بائیک چلانے کا جنون ہے اور اب وہ اپنی موٹر سائیکل پر چین تک کا سفر کرنے کیلئے تیار ہیں. علی عظمت نے فیس بک پر اپنے مداحوں کیلئے علی کریزی سینٹرل ایشن ایڈوینچر نامی ایک پیج بنایا ہے جہاں وہ مداحوں کو اپنی ٹرپس کے بارے میں آگاہ کرتے رہتے ہیں. علی عظمت اپنی ٹیم کے ساتھ سب سے پہلے اسلام آباد پہنچیں گے، جس کے بعد وہ مری، بربان، آزاد کشمیر، مظفرآباد، گڑی خدا بخش، بالا کوٹ، ناران، ہنزہ، پسو، خنجراب کی سرحد اور پھر چین کی سرحد تک کا سفر کریں گے. علی عظمت نے جمعہ کو صبح 5 بجے اپنے سفر کا آغاز کیا جس کی تصاویر انہوں نے فیس بک پر اپنے مداحوں سے شیئر کیں. انہوں نے اپنے 5 دن کا پلان کیا ہے جس کے علاوہ ابھی تک ان کا کوئی اور منصوبہ دیکھنے کو نہیں ملا. واضح رہے کہ علی عظمت نے 2011 میں اپنی موٹر بائیک پرکراچی سے لاہور تک کا سفر طے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2013 میں پاکستان کا دورہ بھی کیا اور اس بار وہ ایک لمبے سفر کا ارادہ رکھتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں