1

صبح صبح بری خبرآگئی، معروف سیاسی رہنما انتقال کر گئے

صبح صبح بری خبرآگئی، معروف سیاسی رہنما انتقال کر گئے

کوئٹہ ( پرائم نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی عاملہ کے رکن عبدالحکیم غمگین کے والد اور پارٹی کے بزرگ رہنماء ملک پائند خان کا انتقال ہو گیا ہے. مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ 17 ستمبر 9 بجے کلی راغب بالکزئی میں ادا کی جائے گی جبکہ فاتحہ خوانی کلی راغب بالکزئی میں ہو گی. دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی، پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی، حاجی نظام الدین کاکڑو دیگر مرکزی وصوبائی رہنماء مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں