1

عوام کیلئے بری خبر، حکومت نے بڑے فیصلے کا اعلان کر دیا

عوام کیلئے بری خبر، حکومت نے بڑے فیصلے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) نئے مالی سال میں بڑے گھروں کے بجٹ اور بھی بڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. وزیراعظم آفس، ایوان صدر اور پارلیمنٹ کی تزئین و آرائش پرکروڑوں روپے اضافی خرچ ہوں گے. مالی سال 2016-17 کے بجٹ میں وزیر اعظم آفس اور ایوان صدر سمیت بڑے بڑے سرکاری دفاترکے فنڈز میں اضافے کی تجویزدے دی گئی ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آفس کا بجٹ 4 کروڑ روپے اضافے کے ساتھ 88 کروڑ کرنے کی تجویز دی گئی ہے. ایوان صدر کے بجٹ میں بھی لگ بھگ 5 کروڑ روپے اضافے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے. بجٹ کا بیشتراضافہ تزئین و آرائش کیلئے ہے. قومی اسمبلی کا بجٹ 2 ارب 99 کروڑ روپے سے بڑھا کر 3 ارب 46 کروڑ کر دیا گیا ہے جبکہ سینیٹ کا بجٹ 8 کروڑ روپے کے اضافے کے ساتھ 1 ارب 73 کروڑ کرنے کی تجویز دی ہے. اگلے سال دونوں ایوانوں کی خوبصورتی پر ساڑھے چار کروڑ روپے خرچ ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں