1

بچھو کاٹ لے تو کونسی علامات ظاہر ہوتی ہیں؟ جانئے مفید معلومات

بچھو کاٹ لے تو کونسی علامات ظاہر ہوتی ہیں؟ جانئے مفید معلومات

کراچی ( پرائم نیوز) عام طور پر کسی جگہ سوزش، جلن یا الرجی وغیرہ ہونے پر یہ لوگ سمجھ نہیں پاتے کہ انہیں کس نے کاٹا، اورکاٹا بھی ہے یا نہیں یا یہ کوئی جلدی مسئلہ ہے. عام طور پر بچھو کے کاٹنے سے جلد پر خارش اور بے چینی ہوتی ہے لیکن اصل وجوہات کا علم نہ ہونے کی وجہ سے بروقت طبی امداد حاصل کرنے سے محروم رہتے پیں. بچھو کے کاٹنے پر متعلقہ شخص کو متاثرہ جگہ پر درد، جھنجھاہٹ اور جلن کا احساس ہوتا ہے. بچھو کے ڈسنے کا فوری احساس اگرچہ ہلکا سا ہو سکتا ہے لیکن بعد میں یہ ڈنگ جسم میں مختلف قسم کے ری ایکشن کی وجہ بن سکتا ہے. بچھو کے کاٹنے سے زبان سیاہ، نگلنے میں مشکل، نظرکا دھندلا، سرکا چکرانا اور بھوک کا احساس اور سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے. بچھو کے کاٹنے سے زہر انسانی جسم میں منتقل ہوتی ہے اور دیر کی صورت میں موت کی وجہ بھی بن سکتی ہے. بچھو کے ڈنگ سے ظاہر ہونے والی علامات کی وجہ نہایت سادہ ہے کہ ڈنگ میں زہر ہوتا ہے جو پھر علامات کی‌ صورت میں ظاہرہوتا ہے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ یہ زہر مختلف پروٹینز کا مکسچرہوتا ہے اور اسی لئے مہلک نہیں ہوتا. مزید یہ ہے کہ بچھوؤں کی 2 ہزار اقسام زہریلی ہوتی ہیں جو انسان کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں