1

اپوزیشن لیڈرکے گھر پر چھاپہ

اپوزیشن لیڈر کے گھر پر چھاپہ

کراچی ( پرائم نیوز) سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا. خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں پولیس نے چھاپہ مارا اور میرے پورے گھر کی تلاشی لی جا رہی ہے. 6 سے 8 پولیس موبائلوں میں سادہ لباس اور وردی میں ملبوس پولیس اہلکارتھے. ان کا کہنا ہے کہ گھرپرصرف خواتین ہی موجود تھیں جنہیں ہراساں کیا گیا، میں گھرمیں موجود نہیں تھا.چھاپے کی اطلاع ملتے ہی اب گھر جا رہا ہوں. انہوں نے مزید کہا ہے کہ مراد علی شاہ کو بھی چھاپے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا تھا. دوسری طرف ایس ایس پی سینٹرل نے کہا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن کے گھر سینٹرل زون کی پولیس نے چھاپہ نہیں مارا. انہوں نے کہا ہے کہ ہم پتا کر رہے ہیں کہ کس علاقہ کی پولیس نے خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر کاروائی کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں