1

ٹویٹر نے صارفین کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا

ٹویٹر نے صارفین کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا

واشنگٹن ( پرائم نیوز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ویڈیو پیغام کی طوالت میں 140 سیکنڈ تک کا اضافہ کر دیا ہے. ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے ایک انتظامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صارفین کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع اور وقت فراہم کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ اس سے پہلے ٹویٹر پر ویڈیو کا دورانیہ تقریباً 30 سیکنڈ کا تھا تاہم اب 140 سیکنڈ مزید بڑھا دیا گیا ہے. اس وقت ٹویٹر استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 300 ملین سے تجاوز کر گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں