1

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، جانی نقصان ہو گیا

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، جانی نقصان ہو گیا

کاکس ( پرائم نیوز) بنگلہ دیش ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن کا ہیلی کاپٹر انہیں ڈھاکے کے قریب میں چھوڑ کر واپس جاتے ہوئے گرکر تباہ ہو گیا جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں.

ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر شکیب الحسن اور ان کی بیگم ام احمد ششری کا ایک کمرشل کی ریکارڈنگ کیلئے بازار ٹاؤن کے قریب رائل ٹیولپ سی ریزورٹ میں چھوڑ کر واپس ڈھاکا جاتے ہوئے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر اینانی کے ساحل کے قریب گرکر تباہ ہو گیا.

زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا جس میں پائلٹ کمانڈرز ریٹائرڈ شفیق الاسلام بھی شامل ہیں. میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شکیب الحسن نے کہا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں لیکن ہیلی کاپٹر کے حادثے کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں