1

افسوس ناک خبر، نماز جمعہ کے وقت مسجد میں دھماکہ، ہلاکتیں

افسوس ناک خبر، نماز جمعہ کے وقت مسجد میں دھماکہ، ہلاکتیں

مہمند ایجنسی ( پرائم نیوز) تحصیل انبار کے علاقے پائے خان میں دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ میں 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے. ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں. لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ تھصیل انبار کے علاقے پائے خان میں دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے.

دھماکہ نماز جمعہ کے وقت مسجد کے قریب ہوا جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں. دھماکے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں. سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا ہے. جبکہ ٹیموں نے بھی امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں. تاہم دھماکہ کی نوعیت بارے معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں