1

انتہائی افسوسناک خبر، کار نہر میں جا گری، دردناک ہلاکتیں

انتہائی افسوسناک خبر، کار نہر میں جا گری، دردناک ہلاکتیں

اوباڑو ( پرائم نیوز) کموں شہید کے قریب کار نہر میں جا گری جس کےنتیجے میں ماں اور 3 بیٹیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں جبکہ بچیوں کے والد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق اوباڑو میں کموں شہید کے قریب تیزرفتاری کے باعث کار نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ڈوب کر جا بحق ہو گئے. حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوع پر پہنچ گئیں. 3 بچیوں اور ماں کی لاشوں کو باہر نکال لیا گیا جبکہ بچیوں کے والد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے.

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک سالہ روہیبہ، 6 سالہ طیبہ، 5 سالہ عائشہ اور ان کی والدہ شامل ہیں جبکہ ریاض خالد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے. کاررحیم یارخان سے سکھر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں