1

دنیا بھر میں اس کھلاڑی کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا، سرفراز احمد نے کس کھلاڑی بارے ایسا کہا؟

دنیا بھر میں اس کھلاڑی کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا، سرفراز احمد نے کس کھلاڑی بارے ایسا کہا؟

کراچی ( پرائم نیوز) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور ٹیسٹ ٹیم کو پہلے نمبر پر لانے پر انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں. دنیا بھرمیں آفریدی جیسا کوئی کھلاڑی نہیں ہے اگر وہ ٹیم میں واپس آئیں تو انہیں ضرور خوش آمدید کہوں گا. نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی. میری کوشش ہے کہ جو کچھ بڑوں سے سیکھا وہ جونیئر کو بتاؤں اور پوری ٹیم کوآگے لے کر جاؤں. کسی بھی سیریز کے دوران ایک میچ جیت کر بالکل آرام نہیں کریں گے اور لڑکوں کو یہ بات بارو کرائیں گے کہ ہم نے غافل نہیں ہونا کیونکہ ٹی ٹوئنٹی میں اگر 10 منٹ بھی مخالف ٹیم کو ملک جائیں تو میچ کا پاسہ پلٹ جاتا ہے.

ان کا مزید کہنا ہے کہ کاکول اکیڈمی میں کھلاڑیوں نے بہت زیادہ محنت کی جس کی وجہ سے ہماری فٹنس بہترہوئی ہے جو بہت ہی اچھی بات ہے. ٹی ٹوئنٹی میں اگر فیلڈنگ اچھی ہو تو کسی بھی ٹیم کو ہرایا جا سکتا ہے. ڈومیسٹک میں پرفارمنس کی وجہ سے ہی عمر اکمل سمیت بہت سے دوسرے لڑکے ٹیم میں واپس آئے ہیں اور جو بھی وہاں پرفارم کررہا ہے اسے ٹیم میں جگہ مل رہی ہے. کوچ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وقار بھائی کا اپنا سٹائل تھا اور مکی آرتھر کا اپنا ایک انداز ہے لیکن دونوں لوگ ہی ٹیم کو بہترکرنا چاہ رہے ہیں. مکی آرتھر کی ون ڈے ٹیم کی بہتری کیلئے کوشش قابل تحسین ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں