3

بریکنگ نیوز، معروف اداکار انتقال کر گئے

بریکنگ نیوز، معروف اداکار انتقال کر گئے

لاہور ( پرائم نیوز) اسٹیج و فلموں کے اداکار فاروق عرف لاڈلا کسمپرسی کی حالت میں میو ہسپتال میں اننتقال کر گئے. تفصیلات کے مطابق ماضی کے اداکار فاروق لاڈلا کو نامعلوم شخص میو اسپتال لے کر آیا اور ایمرجنسی کے باہر بٹھا کرچلا گیا تاہم ایمر جنسی کے باہر لوگوں نے پرچی بنوائی تو اداکار کا انتقال ہو چکا تھا جبکہ اداکارکی میت کئی گھنٹوں تک میو اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر پڑی رہی جس کی شناخت کے بعد اسپتال انتظامیہ نے لاش کو موچڑی منتقل کردیا.

واضح رہے کہ فاروق لاڈلہ نے مختلف فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم کافی عرصے سے خرابی صحت کی وجہ سے فلم اور اسٹیج ڈراموں کو خیربار کہہ چکے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں