1

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز، قومی ٹیم کی کپتانی کون کرے گا؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز، قومی ٹیم کی کپتانی کون کرے گا؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

لاہور ( پرائم نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا گیا ہے، اظہر علی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے. ٹیم میں محمد حفیط فٹنس مسائل کا شکار ہیں جبکہ عمر گل اور سمیع اسلم ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے، پاکستان کی میزبانی میں ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے ہوں گے اس کے بعد ہی ون ڈے سیریزکا آغاز ہوگا.

انضمام الحق کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے ٹیم کا بھی ابتدائی خاکہ تیار کر لیا ہے، اظہر علی ٹیم کی کپتانی کریں گے البتہ فاسٹ بولر عمرگل اور سمیع اسلم ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہو سکے. محمد حفیظ فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے ٹیم کا اعلان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد کیا جائے گا. پاکستان اور ویسٹ‌انڈیز کے درمیان سیریز کا آغاز 23 ستمبرکو ہوگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں