1

نمک کا زیادہ استعمال کس حد تک نقصان دہ ثابت ہوتا ہے؟ تحقیق سے پتا چل گیا

نمک کا زیادہ استعمال کس حد تک نقصان دہ ثابت ہوتا ہے؟ تحقیق سے پتا چل گیا

نیو یارک ( پرائم نیوز) اکثرکہا جاتا ہے کہ بہت زیادہ نمک ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے مگر ایک نئی تحقیق میں اس روایتی خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نمک تو درحقیقت لوگوں کو موٹاپے سے بچانے میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے. یہ بات امریکہ کی آئیووایونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے. فاسٹ فوڈ کے شوقین کیلئے یہ اچھی خبرہوگی تاہم محققین نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ نمک کے استعمال سے دل کے امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے. تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نمک کا استعمال جسمانی وزن میں کمی یا اضافے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے. تحقیق کے دوران چوہوں کو 16 ہفتوں تک زیادہ نمک کا استعمال کرایا گیا جس کے بعد حیرت انگیز طور پر زیادہ چربی والی غذائیں کھانے والے ان چوہوں کے جسمانی وزن میں کمی دیکھی گئی. تحقیق کے مطابق نمک غذا میں موجود کیلوریز کو جسم میں جذب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے. تحقیق کے مطابق نمک جسم میں توانائی کو متوازن رکھنے میں مدد ثابت ہوتا ہے جبکہ میٹا بولزم یا جسمانی سرگرمیوں میں بھی کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے بلکہ وہ نظام ہاضمہ کو بہتربناتا ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں