1

قربانی کے گوشت پر تنازعہ، دو سگے بھائیوں نے جھگڑے میں ایسا اقدام اٹھا لیا کہ جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

قربانی کے گوشت پر تنازعہ، دو سگے بھائیوں نے جھگڑے میں ایسا اقدام اٹھا لیا کہ جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

گوجرانوالہ ( پرائم نیوز) گوجرانوالہ میں 2 سگے بھائیوں نے قربانی کے گوشت پر چھریاں اٹھالیں. تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ جنڈیالہ باغ والہ میں قربانی کے گوشت پر ہوئے تنازع میں 2 سگے بھائیوں نے چھریاں اٹھا لیں. عمران بھائی کے گھر فریج میں رکھا قربانی کا گوشت لینے گیا تھا کہ دونوں میں جھگڑا ہو گیا جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر چھریوں سے وار کیے. دونوں بھائیوں کو زخمی حالت میں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں