1

پاکستانی نوجوان کا انوکھا کارنامہ، بغیر کرائے کے ملک بھر کا سفرطے کرلیا مگر کیسے؟ جانئے دلچسپ داستان

پاکستانی نوجوان کا انوکھا کارنامہ، بغیر کرائے کے ملک بھر کا سفرطے کرلیا مگر کیسے؟ جانئے دلچسپ داستان

کراچی ( پرائم نیوز) کراچی کے رہائشی ایک نوجوان نے ایسا ریکارڈ قائم کر لیا ہے جو آج تک کوئی نہ کرسکا. وارث رانجھا نامی شخص نے لوگوں سے لفٹ لے کر 20 دن میں پاکستان بھر کا سفر طے کرلیا ہے. اس سفر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے سفر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کیا.

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں اپنے اس انوکھے سفرمیں کامیاب رہا. مجھے اس طرح اپنے ملک کی سیر کرکے بہت مزہ آیا. میں نے ہر لمحے سے لطف اٹھایا ہے. انہوں نے کہا کہ کراچی میں میں بیمار ہو گیا جس پر ایک بار سوچا کہ یہ سفر ختم کر دوں لیکن پھر میں نے خود کو سمجھایا کہ ابھی تو مجھے بہت سارے سنگ میل پار کرنے ہیں جس کے بعد میں ایک بار پھر اس منفرد سفر کیلئے تیار ہو گیا. اس سفرمیں میں اپنی بیماری کی وجہ سے کوئٹہ اور چترال نہیں جا سکا جس کا افسوس ہے. سفر کے دوران اپنے تجربات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دوران اچھے اور برے لوگ ملے جن سے میں نے کافی سبق سیکھا. مجھے ایسے لوگ بھی ملے جو زندگی سے بیزار تھے اور ایسے بھی ملے جو زندگی سے بہت پیار کرتے تھے.

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں اجنبی لوگوں سے لفٹ لینا ایک الگ ہی تجربہ ہے. مجھے اس سفرمیں پتہ چلا کہ خوشی کیا ہوتی ہے اور غم کیا ہوتا ہے. مجھے ایک بات سمجھ میں آ گئی ہے کہ روڈ ہی سب سے بڑا استاد ہے. انہوں نے اس سفرمیں 5100 کلومیٹر سفرکیا. 31 بڑے شہروں میں گئے. ان میں اسلام آباد، ٹیکسلا، تربیلا، ایبٹ آباد، چلاس، خان پور، جہلم، گجرات، گلگت، گجرانوالہ، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور، رحیم یارخان، سکھر، کراچی اور حب شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں