2

یوٹیوب صارفین کیلئے شاندار خوشخبری، سب سے بڑی مشکل کا حل نکال دیا گیا

یوٹیوب صارفین کیلئے شاندار خوشخبری، سب سے بڑی مشکل کا حل نکال دیا گیا

جب آپ ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ یوٹیوب ‌کو اپنے گوگل اکاؤنٹ کے ذریعے منسلک کرتے ہیں تو یہ سماجی ویب سائٹ پر اس ویڈیو کی ایک لسٹ بنانے کا عمل شروع کر دیتی ہے جو آپ اس سائٹ پر اپنی موجودگی کے دوران دیکھتے ہیں.

یو ٹیوب کی طرف سے یہ لسٹ بنانے کے کئی مقاصد ہوتے ہیں، جن میں سے ایک اہم مقصد یہ ہے کہ اس سائٹ کو پتا ہو کہ اس کے یوزرز کس قسم اور نوعیت کی ویڈیوز زیادہ شوق سے دیکھتے ہیں. اس طرح یوٹیوب آپ کیلئے آپکی پسند کی ویڈیو تجویز کرتی ہے. اس طرح اپنی دیکھی ہوئی گزشتہ ویڈیوز کی فہرست دیکھ کر آپ کیلئے یہ آسان ہو جاتا ہے کہ اگر آپ کسی پسندیدہ ویڈیو یا اس کا عنوان بھول چکے ہیں تو یوٹیوب کو اوپن کرتے ہی سامنے آنے والی ہسٹری میں آپ کو وہ ویڈیو نظر آ جائے اور آپ اسے دوبارہ دیکھ لیں گے.

یہاں تک کہ جب آپ گوگل اکاؤنٹ کے ذریعے لاگ آن نہیں ہوتے تب بھی یو ٹیوب ان کلپس کی ہسٹری بناتی اور آپ کے سامنے پیش کرتی ہے جو آپ اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر اپنے کمپیوٹر یا کسی اور ڈیوائس پر دیکھ چکے ہیں.بہت سے لوگ کسی بھی وجہ کی بنا ہر نہیں چاہتے کہ یہ ان کی یوٹیوب پر دیکھی جانے والی ویڈیوز اور کلپس کی ہسٹری بنے اور ان کے سامنے آئے، ایسی صورت میں اس مسئلے کو باآسانی حل کیا جا سکتا ہے.اس مقصد کیلئے آپ اپنی یو ٹیوب واچ ہسٹری میں جا کر پاز ( pause ) بٹن پر کلک کرکے اپنی دیکھی ہوئی ویڈیوز اور کلپس کی ہسٹری بننے کے عمل سے چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں.

جب آپ pause کے بٹن پر کلک کرتے ہیں تو یوٹیوب پر آپ نے جو ویڈیوز دیکھی ہیں ان کے محفوظ کیے جانے اور ان کی ہسٹری ببنے کا عمل رک جاتا ہے. اس طرح اگر آپ یوٹیوب پراپنی کسی دیکھی ہوئی ویڈیو یا کلپ کی تلاش کیلئے ڈیسکٹوپ براؤزر کے ذریعے ہسٹری کی مدد لینا چاہیں تو اس سائٹ پر موجود کسی بھی ویڈیو پیچ کے نیچے دیے گئے ہسٹری بٹن پر کلک کریں یا پیج کے اوپر بائیں کارنرپر موجود تین لائنوں والے مینیو آئک پر کلک کریں اور ہسٹری کا آپشن منتخب کریں.

اگر آپ ہسٹری میں شامل اور جمع کیے گئے تمام کلپس اور ویڈیوز کو مکمل طورپر صاف کرنا چاہتے ہیں تو Clear All Watch History Button پر کلک کریں، آپ کی ساری ہسٹری ختم ہو جائے گی. اسی طرح اگر آپ یو ٹیوب پر اپنی دیکھی ہوئی سب ویڈیوز کو ہسٹری سے نکال دینا چاہتے ہیں اور ان میں سے صرف کچھ ویڈیوز ہی کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو اسکرین کی سیدھی طرف کلپس کی فہرست کے ساتھ دیے گئے X کے اوپشن پر کلک کریں، آپ اپنا مطلوبہ مقصد پا لیں گے.

اس طرح یوٹیوب موبائل ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے اس مقصد کیلئے اسکرین کے دائیں طرف اکاؤنٹ آئکن کو ٹیپ کریں اور اس کے بعد ہسٹری کا آپشن منتخب کر لیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں