1

کیا آپ جانتے ہیں کہ لڑکے گیند اور لڑکیاں گڑیا سے کیوں کھیلتی ہیں؟ انتہائی دلچسپ معلومات

کیا آپ جانتے ہیں کہ لڑکے گیند اور لڑکیاں گڑیا سے کیوں کھیلتی ہیں؟ انتہائی دلچسپ معلومات

لاہور ( پرائم نیوز) صرف نوماہ کی عمرمیں بچے میں کتنی عقل ہوتی ہے؟ لیکن اس کی ننھی عمر میں بھی ان کھلونوں کو ترجیح دیتے ہیں جو ان کیلئے بنتے ہیں. ایک تجربے میں پایا گیا ہے کہ لڑکے ٹرک اور ایسے ہی دیگرکھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہیں جبکہ لڑکیاں کھلونا برتنوں سے. پھر عمر بڑھتی ہے تو بچے گاڑیوں اور گیندوں اور لڑکیاں گڑیوں کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیتی ہیں.
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچیاں تھوڑی بڑی ہو کر گاڑیوں اور گیندوں میں دلچسپی لیتی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ والدین لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ زیادہ کھلونوں سے کھیلیں لیکن لڑکے گڑیوں کی طرف توجہ نہیں دیتے. یہ سب اتنی کم عمری میں ہوتا ہے کہ سائنس دان سمجھتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ اس کے پیچھے کچھ فطری وجوہات ہوں.

یونیورسٹی کالج لندن اور سٹی یونیورسٹی نے 101 شیرخواروں پر تجربے کیے جنہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا.
9 سے 17 ماہ کے
18 سے 23 ماہ کے
24 سے 32 ماہ کے
ان پر تجربات لندن کی 4 نرسریوں میں کیے گئے. بچوں کی ترجیحات کا جائزہ لینے کیلئے 7 کھلونوں کا انتخاب کیا گیا جن میں گڑیا، گلابی بھالو، کھلونا برتن، کار، نیلا بھالو، کھلونا بیلچا اور گیند شامل ہیں. تجربات نرسری کے اس خاموش حصے میں کیے گئے جہاں بچوں اور بچیوں کو کھل کر کھیلنے کا وقت اور اجازت دی جاتی ہے. بچوں کو کھلونوں سے ایک میٹرکی دوری پر ایک دائرے میں بٹھایا گیا. انہیں بتایا گیا کہ وہ کسی بھی کھلونے کے ساتھ کھیل سکتے ہیں پھر ریکارڈ کیا گیا کہ بچوں نے 5 سیکنڈ سے 3 منٹ تک کن کھلونوں کو چھوا. نتائج کے مطابق عام طور پر لڑکوں نے ان کھلونوں کے ساتھ زیادہ کھیلا جو بچوں کیلئے تیار کیے گئے ہیں اور اس کے مقابلے میں بچیوں نے بھی ان کھلونوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارا جو لڑکیوں کیلئے بنائے جاتے ہیں.

مزید کہا گیا ہے کہ سب سے چھوٹے بچوں کے گروپ میں یعنی 9 سے 12 ماہ کے بچوں میں 6 لڑکے اور 8 لڑکیاں تھیں. تمام ہی لڑکوں نے گیند کے ساتھ کھیلا اور کھیلنے کے کل وقت کا نصف حصہ سے بھی زیادہ وقت انہوں نے گیند سے گزارا جبکہ 12 ماہ اور اس سے کم عمر لڑکیوں میں سے سبھی نے کھلونا برتنوں کے ساتھ سب سے زیادہ کھیلا.

اپنا تبصرہ بھیجیں