1

امریکی شہروں کی سیکورٹی انتہائی خراب ہے اسے کیسے بہترکیا جائے؟ ڈونلڈ‌ ٹرمپ نے بیان دے دیا

امریکی شہروں کی سیکورٹی انتہائی خراب ہے اسے کیسے بہترکیا جائے؟ ڈونلڈ‌ ٹرمپ نے بیان دے دیا

نیو یارک ( پرائم نیوز) امریکا کے ریپبلیکن صدارتی امیداوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہروں کی سکیورٹی کی صورت حال کو بحرانی قراردے دیا ہے. ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں امریکا کےبعض شہروں کی ابتر سکیورٹی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیمو کریٹس حکومت، شہروں میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے منصوبے میں ناکام رہی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ شہروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے از سرنو منصوبہ تیارکرنے کی ضرورت ہے. ان کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ ملک افغانستان بھی سیکورٹی اور زندگی گزارنے کیلئے امریکا کے بعض شہروں سے بہترہے.

ریپبلیکن صدارتی امیداوارڈونلڈ‌ ٹرمپ نے ڈیمو کریٹس سیاستدانوں منجملہ ڈیمو کریٹس صدارتی امیداوار ہیلری کلنٹن پرالزام لگایا ہے وہ شہروں کی سیکورٹی کے تعلق سے لاپرواہ ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ وسطی امریکا میں واقع شہروں کی سیکورٹی کی صورت حال انتہائی خراب ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں