1

معروف نوجوان کھلاڑی دوران کھیل میدان میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

معروف نوجوان کھلاڑی دوران کھیل میدان میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

لندن ( پرائم نیوز) انگلینڈ میں نان لیگ فٹ بالر میدان میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے. تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں 26 سالہ نان لیگ فٹ بالر شاہ ولین ڈیفنڈر ڈینٹل ولسن دوران کھیل دل کا دورے پڑنے سے انتقال کر گئے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں فوری طور پر اسپتال متقل کر دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے. ان کی موت پر فٹ بال کے شائقین اور کھلاڑیوں نے دنیا بھرمیں گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کو خراج تحسین پیش کیا. دوسری جانب جس کلب کی طرف سے وہ کھیل رہے تھے انہوں نے بھی سماجی ویب سائٹ پر شاولین ڈیفنڈر ڈینٹل ولس کی موت کی تصدیق کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں